موہالی، 18؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب پولیس نے بدھ کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں ہوٹل کے مالک کو گرفتار کیا۔ شوہر اور بیوی کے درمیان کسی گھریلو معاملہ پر بحث ہو رہی تھی کہ شوہر نے قریب سے چار راؤنڈ گولی چلائی جس سے موقع پر اس کی بیوی دم توڑ گئی ۔ ہوٹل مالک نرنکار سنگھ (60) نے اپنی بیوی کلونت کور (60) کو قریب ہی چار گولیاں ماری، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ہو ٹل مالک کو جائے حادثہ فیس 10 مانو اسمارٹ اسکول کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔پولس حکام کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو اپنے لائسنسی ہتھیار کے ساتھ فائرنگ کی جس کو پولس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔قاتل شوہر 2004میں لندن سے موہالی آباد ہوا ہے اس سے پہلے وہ لندن میں ہی مقیم تھے ، کہا جاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی اپنی گاڑی سے دل کے کسی ڈاکٹر سے معائنہ کرانے جا رہے تھے ، تاہم راستہ میں ہی کسی بات پر مباحثہ ہونے لگا ، اس بحث سے نالاں نرنکار سنگھ نے اپنی بیوی کلونت کور کو چار گولیاں داغ کر ابدی نیند سلادی ۔ اس جوڑے کے دو بچے برطانیہ میں مقیم ہیں۔